برطانیہ

برطانیہ کیلئے کام کرنیوالے افغانوں کے بجائے جانوروں کے انخلا کو ترجیح

لندن(گلف آن لائن)برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والی نئی ای میل سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے جانوروں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم کے عملے اور 173کتوں اور بلیوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے احکامات خود جاری کیے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والی نئی ای میل سے انکشاف ہوا کہ وزیراعظم بورس جانسن نے جانوروں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم کے عملے اور 173کتوں اور بلیوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے احکامات خود جاری کیے تھے۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہاکہ کہ ایسی صورت حال میں کہ جب برطانوی فوج کے لیے خدمات فراہم کرنے والے افغان شہریوں کا انخلا ممکن نہیں بنایا جاسکا، بورس جانسن کو جانوروں کے انخلا کو ترجیح نہیں دینا چاہیے تھی۔ اس سے قبل بورس جانسن نے اس معاملے سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا تھا۔کنزرویٹو سیاستدان زیک گولڈ اسمتھ نے بورس جانسن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہ انہوں نے برطانوی پارلیمان کو گمراہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں