اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہی ہمیں دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا ءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے بہادرفوجی ہمیں دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ہم پاکستان کوہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے،بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے۔