سینیٹ

سینیٹ میں ایک اور شکست اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ، اپوزیشن کو آئندہ بھی ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے’عثمان بزدار

لاہور(گلف آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ سینیٹ میںایک اور شکست اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہےـ اپوزیشن کو آئندہ بھی ایسے سرپرائز ملتے رہیں گےـاپوزیشن کو سینیٹ میں شرمندگی او رمایوسی کا سامنا کرنا پڑاـبلند و بانگ دعوے کرنے والے صرف باتیں کرسکتے ہیںـبے سمت اور بے عمل حزب اختلاف اپنے ذاتی اختلافات میں الجھی ہوئی ہےـ

شکست کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کر کے غیر جمہوری طرز عمل کامظاہرہ کیاـ اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔اس شکست کے بعد متحدہ اپوزیشن کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں