شہباز گل

عمران خان نے عوام کو ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے،شہباز گل

لاہور(گلف آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے، ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ایک ایسا رہنما ہے جس نے ایسے کام کر دکھائے جو پیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے،

عمران خان وہ ہے جس نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے،شہباز گل نے کہا کہ بھلے وہ شوکت خانم میں کینسر کے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈر کے پار بچھڑے ہوئے بھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں