معیشت

عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سیگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے، اگر جج صاحبان بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سیگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب جج جوابدہ نہیں تو میں اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جوابدہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں