ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

کینیڈین وزیر اعظم کا بیان ،وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

وزیر مملکت نے اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی جانب سے عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کے سدباب کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس سے قبل روس کے صدر پیوٹن بھی اسلامو فوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں