جاوید میانداد

جاوید میاندادکا وزیراعظم کو نکمے وزرا کو فارغ کرنے کا مشورہ

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے وزیراعظم کو ہرہفتے اپنے وزرا کا احتساب کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کہاکہ وزیراعظم ہرہفتے اپنے وزراکااحتساب کریں اورکام نہ کرنیوالیوزراکی کلاس لیں۔لیجنڈ کرکٹر نے وزیراعظم کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر وزرا کارکردگی نہیں دکھا رہے تو انہیں فارغ کریں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان حکومت چلانے کے امورپرتوجہ دیں، دوسریمعاملات میں نہ پڑیں۔جاوید میانداد نے کہاکہ عمران خان میری مدد نہیں کررہے،عمران خان صرف عہدے کیلئے ہر چیز چاہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں