پریانتھا کمارا کیس

پریانتھا کمارا قتل کیس،کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فرانزک رپورٹ آگئی

لاہور( گلف آن لائن) سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فرانزک رپورٹ آگئی ۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی جبکہ موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے۔ویڈیوز کو عدالت میں بطور شواہد استعمال کیا جاسکے گا۔تین دسمبر کو مشتعل ہجوم نے سیالکوٹ کی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کرکے قتل اور بعد ازاںلاش جلا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں