شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں مافیا سے ہے،شہباز گل

لاہور(گلف آن لائن)ترجمان وزیر اعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے،نااہل شریف 4سال میں کرپشن رسیدیں دینے سے قاصر ہیں،

منگل کو ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مافیا کا راگ الاپنے والے عدالتِ عظمی سے سسیلئن مافیا کا ٹھپہ لگوا چکے ہیں، مافیاز کا سرغنہ لندن مفرور ہو کر ہوا خوری میں مصروف ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے،

عمران خان نے جھوٹ بولنے اور کرپٹ مافیا کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ نااہل شریف 4 سال میں کرپشن رسیدیں دینے سے قاصر ہیں، شریف خاندان کے درباری غلام ججوں کو دھمکا رہے ہیں، معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والے ایک بار پھر کھل کر سامنے آ چکے ہیں، شریف مافیا کے ذلالت بھرے سیاسی سفر کا اختتام ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں