بحران کا خطرہ

یوکرین روس تنازع’ دنیا بھر میں توانائی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا

نیویارک (گلف آن لائن)روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا بھر میں توانائی کے ممکنہ بحران کی گھنٹی بجا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں فیول کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیداشدہ صورت حال پاکستان میں بھی توانائی کے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ دوسری جانب وزارت توانا ئی کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کشیدگی بڑھنے کی صورت میں بھی ایل این جی کے لمبی مدت کے معاہدوں کے تحت پاکستان کی سپلائی متاثر نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں