امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ کا صدرمحمود عباس کو فون،فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینی رہنما محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بلنکن کے مطابق یوں باہمی تعلقات میں بہتری ممکن ہو سکے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوشش میں ہے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے کئی ایسے اقدامات کو واپس لے لیا گیا ہے، جن سے فلسطینی اتھارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں