انضمام الحق

انضمام الحق نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دیدیا

لاہور (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئٹہ کے افتخار احمد کو میچ فنش کرکے جانا چاہیے تھا، ملتان سلطانز اس وقت فیورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ نسیم شاہ کی بولنگ میں بہت بہتری آرہی ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ حسنین کسی میچ میں اچھی بالنگ کرتا ہے تو کبھی آف کلر ہوتا ہے، اس کی رفتار کافی اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں