سندھ ہائی کورٹ

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو گرفتاری کا خدشہ،سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(گلف آن لائن)ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن نے گرفتاری سے بچنے کیلیے ایف آئی اے و دیگر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں شامل ڈی جی کراچی ڈوپلمنٹ اتھارٹی آصف علی میمن کو دوبارہ گرفتاری کا خدشہ لاحق ہوگیا، آصف میمن نے سیکیورٹی اداروں کے خلاف عدالت سے مدد مانگ لی۔

آصف علی میمن کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پولیس و دیگر کو ڈائریکٹر کے ڈی اے آصف میمن کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی کرپشن، قومی احتساب بیورو اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے جب کہ آصف میمن کے خلاف زیر التوا انکوائری اور مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دپنی اٹارنی جنرل اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیا۔آصف میمن نے اپنی درخواست میں کہا کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے ہراساں کررہے ہیں، اسی لیے خدشہ ہے کہ خفیہ انکوائری یا مقدمے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں