ترکی

ترکی کے عراق اور شام میں حملے،42کرد عسکریت پسندہلاک

انقرہ(گلف آن لائن)ترک جنگی جہازوں نے عراق اور شام کے شمالی حصے میں کرد عسکریت پسندوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے،ان حملوں میں 42سے زائد عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے، ان حملوں میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز، شیلٹرز اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایاکہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز، شیلٹرز اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ فضائی حملے ترکی کی طرف سے کردستان ورکرز پارٹی اور سیریئن کردش ملیشیا کے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہیں۔ ترکی ان دونوں کو دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔ ترک وزیر دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں 42 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں