وزیر اعظم عمران خان

پاکستان چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھتا رہے گا، عمران خان

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور معززین نے بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی مکمل کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد بھیجی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں چینی عوام کو  نئے قمری سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں پاکستان چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھتا رہے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی معیشت کی بہتری اور لوگوں کی فلاح و بہبود اور لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم پہلے ہی چین کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔

ماریشیا کے صدر روپونگ نے نئے قمری سال کے موقع پر چینی قوم کو مبارک باد پیش اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روسی ریاستی ڈوما کے نائب صدرپیٹر ٹالسٹائی نے کہا میری خواہش ہے شیر کے سال میں  آپ کو شیر کی طرح ہمت، اعتماد اور طاقت حا صل ہو۔ آپ کو نیا قمری سال مبارک ہو ۔ میری خواہش کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کامیابی سے ہم کنار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں