ایتھلیٹس

چین، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے 70 فیصد ایتھلیٹس پہنچ گئے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اولمپک ڈیپارٹمنٹ کے  ڈائریکٹر پیئر ڈوکرے نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 70 فیصد ایتھلیٹس بیجنگ پہنچ چکے ہیں اور مختلف مقامات پر ٹریننگ کر رہے ہیں، اور سب کچھ بہت آسانی سے چل رہا ہے۔

اس وقت بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ہر چیز کا مقصد کھلاڑیوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق ڈوکری ایک ماہ سے بیجنگ میں کام کر رہے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ تعاون بہت خوشگوار ہے اور وہ اس پیش رفت سے بہت مطمئن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں