عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کا ٹریلر ریلیز،فلم 25 فروری کو سنیماء گھروں میں ریلیز ہوگی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گنگو بائی زندہ آباد’۔فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کو زبردست اور دلچسپ قسم کے ڈائیلاگز بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ٹریلر سے باخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کا کردار اس فلم میں کافی منفرد اور مضبوط ہے۔فلم کا یہ ٹریلر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اْن کی یہ فلم 25 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں