کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے لوگ بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آزاد کشمیر کے جھنڈے کی تصویر شیئر کی ہے۔
اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے امن اور انسانیت کے غالب ہونے کی دعااورامید کریں۔انہوں نے لکھا کہ یہ خوبصورت وادی اور اس کے لوگ بہترین مستقبل کے حقدار ہیں!خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔