اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔پیر کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے کہاکہ اقلیتوں نشتوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار وکیل نے کہاکہ آبادی میں نے تحاشہ اضافہ ہوا، آبادی بڑھنے کے بعد اقلیتی نشتوں کی تعداد بڑھانے کا پارلیمنٹ کو حکم دیا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ ہائیکورٹس کے پاس پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں، کیسے دیں پارلیمان اقلیتی نشستوں کو بڑھا دیں