لاہور(گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کیخلاف عدلیہ مخالف گفتگو پر دائر درخواست مکمل دستاویزات کے ساتھ دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پرسماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار عالیہ حمزہ کے وکیل کو متعلقہ دستاویزات لگا کر ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔