ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی نیشنل آرکائیوز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام محبت نامے محفوظ کر لیے

واشنگٹن (گلف آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کی مدت کے آخری دنوں میں چند اہم ریاستی دستاویزات غیر قانونی طور پر وائٹ ہائوس سے اپنی نجی لگژری پراپرٹی مار آ لاگو لے گئے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات کے مطابق نیشنل آرکائیوز کے ملازمین کو جنوری میں ڈبوں میں بند ایسی بہت سی دستاویزات ٹرمپ کی لگژری پراپرٹی سے واپس لانا پڑیں۔

ان میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور ٹرمپ کے پیش رو باراک اوباما کے خطوط بھی شامل تھے۔ امریکی قانون کے مطابق ملکی صدر کو اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر تمام تر دستاویزات نیشنل آرکائیوز کے حوالے کرنا ہوتی ہیں۔ دریں اثنا ٹرمپ کے مشیروں نے کہا کہ 75 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا بری نیت سے نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں