سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ

کراچی(گلف آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1827 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 750 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار550 اوردس گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 7 ہزار639 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافہ سے 1460روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں