فلسطین

عالمی برادری فلسطین کی آزادی کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے، ترکی

انقرہ( گلف آن لائن)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ان کے ملک کا مقف مستقل مزاجی پر مبنی ہے۔ ہم نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی پاسداری پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ قابض ریاست کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہو گا۔داد اوگلو نے کہا کہ قابض ریاست کے سربراہ اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے انہیں توقع ہے کہ دونوں فریقین سفارتی نمائندوں کا تبادلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں