جرمنی

جرمنی کی جانب سے بالٹک کی ریاستوں کو حمایت کی یقین دہانی

برلن (گلف آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے بالٹک کی ریاستوں کو جرمن حمایت کا یقین دلایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی بحران کے تناظر میں ایسٹونیا، لیٹویا اور لیتھوانیا کے سربراہانِ مملکت و حکومت برلن میں ہیں۔ اس چار ملکی اجلاس کا مقصد مشرقی یوکرائن کی سرحد کے قریب ہزاروں روسی فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے پیدا شدہ بحرانی صورت حال اور خدشات کے تناظر میں گفت و شنید تھا۔

چانسلر شولس نے اس ملاقات میں کہا کہ خطہ روسی عسکری تحریک کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے اور ایسے میں تمام نیٹو اتحادی متحد ہیں۔ شولس نے تاہم کہا کہ موجودہ حالت میں اہم کام کشیدگی میں کمی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں