لیاقت بلوچ

عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے نیا میڈیٹ لیں ‘لیاقت بلوچ

سرگودھا(گلف آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے نیا میڈیٹ لیں کیونکہ عدم اعتماد کا یہ مطلب نہیں کہ کرپٹ مافیا اقتدار میں آجائے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سرگودھا آمد پر تاریخی قصبہ بھیرہ میں نو منتخب ضلعی امیر اویس قاسم تلہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ہے جس کی کامیابی کی صورت میں اپوزیشن کو اقتدار کی بجائے عوام سے نئے سرے سے مینڈیٹ لینا ہو گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کو چاہیے کہ عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا حق دے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے جماعت کے مزاکرات میں ان کا آئندہ لائحہ عمل معلوم کرنے کے بعد جماعت تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی فیصلہ کرئے گی۔اس موقع پر لیاقت بلوچ،صوبائی نائب امیر ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی اور دیگر نے کہا کہ بھان متی کنبہ اور حکومتی اتحاد آپس میں دست وگریباں ہیں۔

حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور تمام سیاسی اتحاد ناکام ہیں۔جبکہ ملک سے کرپشن ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔احتساب کو مزاق بنا کر رکھ دیا گیا۔بے روزگاری اور مہنگائی عوام کے بڑے مسائل ہیں جن کا حل حکومت حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس نہیں۔ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے اس لئے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو کر اپنے مسائل کو حل کروانے کے لئے متحد ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں