طلال چودھری

جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی’کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے، طلال چودھری

فیصل آباد (گلف آن لائن )فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے۔جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے۔فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔

عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ڈلیور کرنے کی بجائے پروپیگنڈہ سیل کے ذریعے حکومت کی ،اس لیے آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی۔عمران خان نے جتنی محنت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے پر کی اتنی اگر قوم کیلئے کرتے تو ملک اس نہج تک نہ پہنچتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں