پاکستان کرکٹ بورڈ

شائقین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ شائقین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شائقین معیاری کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقینِ کرکٹ کو ملک بھر کے اسٹیڈیمز میں رسائی کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے 10سے 15 فروری تک 50 فیصد گنجائش کیساتھ ویکسینیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جبکہ 16 سے 27 فروری تک 100 فیصد گنجائش کے ساتھ ویکسینیٹڈ تماشائی میچ دیکھ سکیں گے، 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں