روس

روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، پینٹا گون نے پینترابدل لیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خا رجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی گئی۔

دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان یوکرین کے معاملے پر سفارت کاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب فوجی ماہرین کہتے ہیں کہ بیلا روس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے، اس صورت میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں