نیر بخاری

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ کابینہ سے پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافے کی منظوری قابل مذمت فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے اوگرا بہانہ ہے ، وزیراعظم کی منظوری سے ہی پٹرول ڈیزل کے نرخ مزید بڑھائے جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی سونامی حکمران ہفتہ وار منی بجٹ پیش کر رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے وزرا معاونین مشیروں کی فوج ظفر موج کا بوجھ عوام پر ڈالنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ عوام الناس اور دوائیاں مریضوں کی دسترس سے بائر کرنے والے سستی سواری بھی چھیننے کے درپے ہیں ،کرپشن اور مہنگائی سے تباہ حال عوام الناس پر پٹرول بم گرایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں