ترک صدر

ایکسپو 2020 میں ترک صدر کی آمد ،حاکم دبئی کا خیرمقدم

دبئی(گلف آن لائن)دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو 2020 میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا خیر مقدم کیا ہے۔انھوں نے مہمان صدر کو نمائش گاہ کے مختلف حصے دکھائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ تین ماہ قبل ان کے ترکی کے دورے کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو بحال کرنے اور فروغ دینے کی اساس فراہم کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مذاکرات، مشاورت اور سفارتی حل کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں