یوسف رضا گیلانی

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینٹ میں اٹھا دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینٹ میں اٹھا دیا اور کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے پوری قوم سکتے ہیں ،حکومت کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس کلیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔

جمعرات کو چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار خیال کیلئے فلور مانگا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وقفہ سوالات کے بعد اس پر بات کرلیں تاہم اپوزیشن نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں فوری بحث کروانے کا مطالبہ کیا ۔اپوزیش لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اس وقت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے پوری قوم سکتے میں ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس کلیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔

قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت عالمی منڈی میں قیمتیں غیر متوقع ہے،گزشہ دو ماہ کے دوران عالمی منڈی میں 35فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 93ڈالر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ہم سلز ٹیکس زیرو پر لے آئے ہیں اور پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار بھٹو صاحب نے بھی اپنی حکومت میں کہا تھا کہ دنیا میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو میں کیا کروں،ہم تو اس طرح نہیں کہہ رہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں