مسرت جمشید چیمہ

مریم نواز اصل میں اپنے چچا اور کزن کی سیاست کے درپے ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اورجنہوںنے لندن بھاگنا تھا وہ بیماری کا بہانہ بنا کر جا چکے ہیں ، مریم صفدر صاحبہ نے اگر بادشاہوں والے کردار دیکھنے ہیں تو شریف خاندان میں نظر دوڑائیں، جب شریف خاندان حکومت میں ہوتا ہے تو ان کے بچوں کا بھی ”شہزادوں اور شہزادیوں ”والا رویہ ہوتا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز اصل میں اپنے چچا اور کزن کی سیاست کے درپے ہیں اس لئے وہ پارٹی کے ایک ٹولے کو ساتھ ملا کر ان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ رانی کی سیاست سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں سے اس کی واپسی نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ آپ جتنے مرضی جتن کر لیں آپ کی سیاست کو تقویت نہیں مل سکتی۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں