برآمدات

ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد کانمایاں اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 10.933 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.765 ارب ڈالرتھا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصداضافہ ہواہے،جنوری کے مہینہ میں ملکی ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 1.55 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2022 کے مقابلہ میں کم ہے تاہم گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں ملکی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نیٹ وئیر، بیڈوئیر، ریڈی میڈگارمنٹس اورتولیوں کی برآمدات میں بالترتیب 33 فیصد، 19 فیصد، 22 فیصد اور15.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ نیٹ وئیرکی برآمدات کاحجم 2.9 ارب ڈالر، بیڈوئیر1.9 ارب ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس 2.2 ارب ڈالر اورتولیوں کی برآمدات کاحجم 615 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔اسی طرح سوتی ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.351 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.086ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں