روس

روس نے امریکا کے سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف کو ملک بدر کردیا

واشنگٹن/ماسکو (گلف آن لائن)روس نے ماسکو میں امریکی سفارتی مشن کے ڈپٹی سربراہ بارٹ گورمن کو ملک بدر کردیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے اسے بلاسبب قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے روس پر غلط معلومات سے دنیا کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اپنے فوجی دستے واپس بیسز میں بھیجنے کے بجائے یوکرین کی متنازعہ سرحد پر مزید سات ہزار فوجی شامل کردئیے۔

امریکی وزیردفاع ایل لوئیڈ آسٹن نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ ان میں کچھ فوجی دستے سرحد کے قریب ہیں،ہم نے انہیں جنگی طیاروں میں دیکھا۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے بلیک سی میں دیکھا کہ انہوں نے اپنی تیاری تیز کرتے ہوئے خون کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے،ہم نے اس طرح کی چیزیں کبھی بلاوجہ نہیں ہوتے دیکھیں، اور اگر آپ سب ختم کر کے گھر جانے کی کوشش کر رہے ہوتے تو آپ ایسا بالکل نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں