اولمپک گیمز

غیر ملکی میڈیا میں چین کی اولمپک گیمز کی میزبانی کی اقتصادی اہمیت پر مثبت تبصرہ

نیو یارک (انٹرنیشنل نیوز)امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے چین نے بڑی تعداد میں ریلوے، ہائی ویز اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کیے ، جس سے چینی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے اور نقل و حمل کم خرچ اور باسہولت ہوئی۔

چین کو توقع ہے کہ 2022 کے سرمائی اولمپکس کے ذریعے، چین اسکیئنگ، آئس ہاکی اور دیگر سرمائی کھیلوں میں چینی عوام کی دلچسپی کو فروغ دینے میں کامیاب رہے گا، اس طرح صارفین کی خرچ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی ،خاص طور پر ملک کے سرد اور معاشی طور پر پسماندہ شمال مشرقی علاقے میں۔

چین کا خیال ہے کہ سرمائی اولمپکس شمالی چین کے زیادہ تر حصے کو عالمی سرمائی کھیلوں کی منزل میں بدل دیں گے۔ اس کے علاوہ، چین کے لیے اولمپکس دنیا کو ملک کے داخلی اتحاد اور اعتماد کو دکھانے کا ایک موقع ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چینی حکومت اولمپکس کی میزبانی کی لاگت کے بڑھنے سے باخبر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بیجنگ نے 2008 کے سمر اولمپکس کے لیے بنائی گئی بہت سی سہولیات کو دوبارہ استعمال کیا، جن میں مقابلے کے وینیوز بھی شامل ہیں۔ یہ طرز عمل اخراجات کو مزید کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں