مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے،ذرائع

کراچی(گلف آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل پیرکو مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان،سابق صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں