وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائم بل 2016 میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائم بل 2016 میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کی منظوری دیدی ـآرڈیننس کے مسودے کے مطابق کسی کی پرائیویسی یا ساکھ کو نقصان پہنچانا ناقابل ضمانت جرم قراردیا گیا ہے ـ

نئے قانون میں تین سال سے سزا بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہےـکسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مدد کرنا بھی نا قابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ـ

ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ـشکایت درج کرانے کا اختیار متاثرہ شخص یا ادارے کے نمائندے کو بھی ہو گا جبکہ ٹرائل کورٹ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ متعلقہ ہائیکورٹ کو بھجوانا ہو گی ـاگر ٹرائل کورٹ نے بروقت کیس نہ نمٹایا تو حکومت ہائیکورٹ کو کاروائی کی سفارش کر سکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں