لاہور(گلف آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ ریاست سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس میں قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ قانون میں خواتین کے قاتلوں کی سزا کو یقینی بنانے کیلئے ترمیم کی گئی ہیں، چاہے قاتل کوئی عام آدمی ہو یا کوئی با اثر اور مشہور شخصیت ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر خواتین اور بچیوں کاقتل معاشرے پر سیاہ دھبہ ہے۔