کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی پر تنقید،عالیہ بھٹ کوپاپا کی پری ،روم کام بیمبو قرار دیدیا

ممبئی (گلف آن لائن) متنارع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کے بعد اب عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی پر بھی تنقید کردی ہے۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی پر تنقید کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کوپاپا کی پری اور روم کام بیمبو قرار دے دیا ہے۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اس ہفتے باکس آفس پر 200کروڑ جل جائیں گے اور اس کی وجہ پاپا مووی مافیہ ڈیڈی کی پری جوکہ اپنے پاس برٹش پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان کے پاپا یہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ روم کام بیمبو (جو لڑکی خوبصورت ہو لیکن ذہین نہ ہو)اداکاری کرسکتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس فلم میں سب سے بڑی غلطی کاسٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کی گئی ہے۔اداکارہ نے بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نہیں سدھریں گے چاہے جنوب اور ہالی ووڈ کے پردوں پر کچھ بھی ہورہا ہو، بالی ووڈ کی تقدیر میں تباہی ہے جب تک کہ طاقت مووی مافیا کے ہاتھ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں