عالیہ بھٹ

کنگنا جیسے لوگوں کی باتوں پر خاموش رہنا سب سے بہتر جواب ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور کنگنا رناوٹ کے اپنے اور اپنی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی پر تنقید کرنے پر کہا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر خاموشی اختیار کرنا سب سے بہتر ہے۔ یاد رہے کہ کنگنا نے اپنے انسٹا گرام سٹوری پر کہا تھا کہ اس جمعہ کو دو سو کروڑ روپے باکس آفس پر جل کر راکھ ہوجائیں گی۔

اس حوالے سے عالیہ نے کولکتہ میں اپنے ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر کہا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر کوئی ردعمل یا ایکشن نہ دینا ہی سب سے بہتر اقدام ہے اور یہی میں اس حوالے سے اپنے جواب میں کہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں