سونے

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی مارکیٹ کیساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو بلند سطح پر پہنچا دیا

کراچی (گلف آن لائن)روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی مارکیٹ کیساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو بلند سطح پر پہنچا دیا ۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں77ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1972ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں3400روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ 30ہزار300روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی اسی طرح2915روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار711روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں