روس

روس یوکرین تنازع، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کرلیاگیا

ماسکو(گلف آن لائن)یوکرین مخالف روسی اقدامات کی مذمت کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کرلیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے قرارداد ویٹو کئے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے انٹیلی جنس جائزہ کے ذریعے یوکرین کے صدر کو حملے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر بڑے حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں