شیخ رشید

عمران خان ایسا سیاسی ڈرون ماریں گے کہ یہ نیست ونابود ہونگے، شیخ رشید

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے،نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی، ، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہی ہے، عمران خان کو پتا ہے کس وقت کیا فیصلہ کرنا ہے، عمران خان ایسا سیاسی ڈرون ماریں گے کہ یہ نیست ونابود ہونگے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ادارے جمہوری حکومت کےساتھ ہیں، وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا، بھارت کو وزیراعظم کا دوہ ایک آنکھ نہیں بھاتا عمران خان سے دوستی ہے، جہانگیر ترین سے نہیں ملا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہونگے، اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان جرات کے ساتھ سارے کھیل کا مقابلہ کریں گے، پنجاب اور مرکز میں کس نے آنا ہے، ابھی اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

جمعہ کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف والوں کی ریلی نکل رہی ہے، پیپلز پارٹی قانون ہاتھ میں نہ لے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے درخواست کی ہے کہ اس بنا پر ہم دونوں کو رینجرز دے رہے ہیں تا کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نور مقدم قتل کیس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقدمے کو انجام تک پہنچایا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس کامیاب رہا جو کہ ہندوستان کو کسی قیمت پر ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ روس سے پاکستان کو دنیا میں امن کی کوششوں اور عمران خان کے مسئلے کےلئے زبردست پذیرائی ملی ہے، میں لاہور بنا کسی سیاسی بات کے چلا جاﺅں تو آپ کہیں کہ ایسے ہی چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی سی ہے کوئی کہتا ہے کہ سپیکر، پنجاب، مرکز کے خلاف ہیں، خریدوفروخت کا بازار گرم کرنے والے غور سے سن لیں کہ عمران خان ترب کا تاش کھیلے گا، ایک سال رہ گیا انتخابات کی تیاریاں کریں، 80اور 90کی دہائی میں تحریکیں چھلی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر جمہوریت کا دوبار بن جائے تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے، اب سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں،ان مفاد پرستوں کو خوف اکٹھا کررہا ہے، اگر کچھ نہ ہوا تو انہیں ڈر ہے کہ ان کی کھال اتر جائے گی اور لینے کے دینے پڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکامی پر عمران خان کےلئے اور بڑا چیلنج ثابت ہو گا، آپ ہر گھر سے خیرات مانگنے جا رہے ہیں، جو آپ کو کھٹکتا ہے، مشکل وقت آتے ہیں، عمران خان جرات اور بہادری سے ان کے کھیل کا مقابلہ کرے گا، تمام اتحادی کپتان کے ساتھ ہیں، بکاﺅ مال شکل دکھانے کے قابل نہیں ہو گا، میں سیاسی انتشار دیکھ رہا ہوں، ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہے ہیں، پاکستان میں جمہوری اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے،یہ لوگ تحریک عدم اعتماد سے اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہے ہیں،عمران خان کو پتہ ہے کہ کس وقت کیا قدم اٹھنا ہے، میری جہانگیر ترین سے کوئی دوستی نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کے بعض لیڈر ناخوش ہوئے ہیں،آصف علی زرداری اور نواز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان کے نصیب میں شرارتیں کرنا تو موجود ہے، اپوزیشن کے کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کو سمجھ نہیں رہے ہیں، عمران خان کو جہانگیر ترین سے بات کرنی چاہیے، پاکستان کے ادارے واضح طور پر نیوٹرل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تھوک کر چاٹنے والے ہیں، انہوں نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، سیاستدان تو بھول جاتا ہے لیکن ادارے نہیں بھولتے، جہانگیر ترین سے کبھی بات ہوئی اور نہ ہی 7سال میں ملاقات، یہ لوگ ملاقاتیں اور باتیں کر رہے ہیں اور کھانے کھا رہے ہیں، ان کی ملاقاتوں اور باتوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا، 172لوگوں کو خریدنا ہے، نواز شریف نے خریدوفروخت کا اختیار آصف زرداری کو دیا ہے،172آدمی انہوں نے پورے کرنے ہیں، سیاست میں خریدوفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں