فیروز خان

فیروز خان کا پرندوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پرندوں کی حفاظت کے لیے ایک زبردست اقدام اٹھایا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں اپنی ایک ٹیم کے ساتھ سڑک پر موجود درختوں میں چھوٹے چھوٹے گھونسلے بنا کر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ اقدام فیروز خان کی مہم فیڈ دی نیڈی کا حصہ ہے، جوکہ انہوں نے پرندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔فیروز خان کا اپنے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ وہ یہ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ انہیں اس کام کے لیے بہت اچھے لوگوں کا ساتھ ملا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں