صائمہ نور

معیاری کام میری پہچان ،فلم باجرے دی راکھی میں پرستاروں کو میرا کام ضرور پسند آئیگا’ صائمہ نور

لاہور ( گلف آن لائن) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جس فنکار کو پرستار دیکھنا چاہیں اسے کام کرتے رہنا چاہیے اور جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میںکام کرتی رہوں گی ،معیاری کام میری پہچان ہے اور آئندہ بھی جتنا کام کروں گی اس پر کاربند رہوں گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ۔

میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔نئی فلم باجرے دی راکھی میں بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میرا کام ضرور پسند آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بدلتے رجحانات کی پیروی کرنا ہوگی وگرنہ ہم پہلے کی طرح پیچھے رہ جائیں گے جس کا ہمیں ہی نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں