نیٹو

100جنگی طیارے ،120بحری جہازوں سے روسی جارحیت کا مقابلہ کریں گے،نیٹو

برسلز (گلف آن لائن)یورپی فوجی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ وہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے 100جنگی طیارے اور 120بحری جہاز ہائی الرٹ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن پر روس کے حملے پر نیٹو کے چیف جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ یورپ کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے 100 جنگی طیارے ہائی الرٹ ہیں۔نیٹو چیف نے مزید کہا کہ اپنے اتحادیوں کو بچانے کے لئے بحیرہ روم میں نیٹو افواج کے 120جنگی جہاز بھی موجود ہیں۔

نیٹو کے چیف جینز اسٹولٹن برگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی امریکا اور یورپ کے اتحادیوں نے نیٹو کے مشرقی رکن ممالک میں پہلے ہی ہزاروں فوجی تعینات کردیے اور فوجی دستوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں