محمد رضوان

محمد رضوان کی لاہور قلندرز کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ 7 میں فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر دو کے حوالے سے کہا کہ لاہورقلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا، میں اس میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔

رضوان نے کہا کہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں نے اس میچ کو جیتنے کے لیے سب کچھ کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکپر شاداب خان کے لیے کہا کہ آپ لوگوں نے مقابلے میں کافی محنت کی، جانتا ہوں آپ لوگ ہمت نہیں ہاریں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور مضبوطی سے ایونٹ میں لوٹیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں