جرمنی

یوکرین جنگ، پرامن سفارتی حل کے پاکستانی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جرمنی

برلن (گلف آن لائن)جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یوکرین تنازع کا پر امن اور سفارتی حل کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہینوں پروپیگنڈا کرنے کے بعد پیوٹن نے یوکرین کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ روس کا یوکرین پرحملہ بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم نے سفارتی ذرائع سے مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔

جرمن وزیرخارجہ نے بتایا کہ جرمنی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہے۔ تاہم بدقسمتی سے عمران خان کے دورے پر روسی جارحیت کے بھی سائے پڑے ہیں مگر پاکستان کا معاملے کے پرامن اور سفارتی حل کا مطالبہ لائقِ تحسین ہے۔ پاکستان کے ساتھ جرمنی کے طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ امید ہے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے خلاف ہوگی۔خیال رہے، گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں