سعودی ولی عہد

سعودی عرب”اوپیک پلس” کے معاہدے کا پابند رہے گا’سعودی ولی عہد

ریاض (گلف آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بات چیت میں دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع زیر بحث آئے۔دونوں شخصیات نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں سر فہرست بین الاقوامی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

بن سلمان اور ماکروں کے درمیان یوکرین کی صورت حال اور اس بحران کے توانائی کی عالمی منڈی پر اثر پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت پٹرول کی مارکیٹ کو مستحکم اور متوازن دیکھنے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب”اوپیک پلس” کے معاہدے کا پابند رہے گا۔یادر ہے کہ روس یورپ کو اس کی ضرورت کی گیس کا 40 فیصدحصہ فراہم کرتا ہے اور وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں