گوہر خان

فرحان اختر مجھے بھی پسند تھے، گوہر خان کا انکشاف

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کرنے والے فرحان اختر ان کی بھی پسند رہ چکے ہیں۔گوہر خان نے ایک انٹرویو میں 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے شادی شدہ جوڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جب مجھے ان کے ایک ساتھ ہونے کے بارے میں معلوم ہوا تو میں بہت خوش ہوئی کیونکہ یہ جوڑا ساتھ بہت اچھا لگتا ہے۔’انہوں نے انکشاف کیا کہ 2015 میں فرحان اختر جب ایک شو کی میزبانی کر رہے تھے تو اس وقت انہیں پورے بھارت میں ہی پسند کیا جارہا تھا، ایسے میں میں بھی ان کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی۔

گوہر خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان دونوں نے ڈیٹنگ کب شروع کی لیکن جیسے ہی شیبانی اور فرحان کا تعلق منظرِ عام پر آیا تو مجھے یہ دونوں ساتھ کافی اچھے لگے۔انہوں نے کہا کہ میں نے شیبانی سے فرحان اختر کی شادی کے بعد اْن کے انسٹاگرام پر ایک میسج کیا ہے، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کیونکہ میں ذاتی طور پر ان سے رابطے میں نہیں ہوں۔ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں شیبانی کو جانتی ہوں، اور ہم مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرحان واحد اداکار ہیں جن کی وہ انڈسٹری میں واقعی تعریف کرتی ہیں کیونکہ انہیں فرحان کی اداکاری اور ہدایت کاری کی صلاحیتیں پسند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں